ٹوبہ ٹیک سنگھ( بیورو چیف) انجمن دارالعلوم مہریہ رضویہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے اسٹیشن میں (146) واں ماہانہ عظیم الشان درس قرآن و حدیث شریف بعنوان تاجدار بغداد عرس غوث الوری رضی اللّہ عنہ کانفرنس کا انقعاد ہوا جس کی صدارت خادم القرآن و فقیرالحقیر صاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی نے کی اور خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد منعم حسنین صدیقی نے کیا محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حضرت قاری محمد بلال سلطانی نے حاصل کی معروف ثناء خوانانِ رسول ﷺ محمد اشرف چشتی، فخرِ ٹوبہ محمد ندیم چشتی، حاجی محمد بن محمد ، صاحبزادہ محمد طہ یسین گولڈروی مہروی۔ محمد شفقت شبیر قادری، محمد بابر قادری اور پروفیسر محمد احسان اویسی اور حافظ محبوب الحسن نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی اور نقابت کے فرائص صاحبزادہ محمد حافظ عبید اللہ بلال چشتی مہروی گولڑوی نے انجام دیے۔ کانفرنس میں سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی محفل کے اختتام پر صاحبزادہ محمد اکرم فیض گولڑوی مرحوم اور امتِ محمدیہ ﷺ کے تمام مرحومین کے لیے مغفرت، ملکِ پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور حاضرینِ محفل کے لیے لنگر کا وسیع اہتمام بھی کیا گیا۔



