صوفیاء کرام اور اولیاء اللہ نے معاشرے میں محبت ، بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کا درس دیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ: معروف روحانی سکالر پیر آف ٹوبہ ٹیک سنگھ بانی و چیئرمین تحریک احیاء صوفی ازم انٹرنیشنل پیر ڈاکٹر محمد سلیم غازی چشتی نظامی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی شمع فروزاں اولیاء اللہ ہی کی مرہون منت ہے ۔ اولیاء کرام نے محبت، بھائی چارے کا درس دیتے ہوئے معاشرے میں اسلام کی روشنی پھیلائی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے مریدین و معتقدین سے اخلاقی نشست کے دوران خانقاہ عالیہ چشتیہ نظامیہ نظامی منزل میں کیا۔

Scroll to Top
WhatsAppCallMessage