8 اکتوبر کا زلزلہ تاریخ کا ایک دردناک باب ہے، شہداء کے درجات بلند فرمائے جائیں: رانا خالد محمود

ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورو چیف) — پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ تاریخ کا ایک دردناک باب ہے، اور ہمارا رب کریم ہم سب کو کبھی بھی ایسے المناک سانحات سے ہمیشہ محفوظ فرمائے.

انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر ہمیں اپنے پیاروں کی یاد دلاتا ہے، اور آج جب ہم اس عظیم سانحے کی یاد مناتے ہیں تو ہمارا رب کریم ہم سب کو کبھی بھی ایسے المناک سانحات سے ہمیشہ محفوظ رکھے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے. پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام واضح ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، اللہ تعالی ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے، اور جتنے بھی متاثرین ہیں اللہ کریم ان سب کو صبر جمیل سے نوازے. ہم متاثرین کے دکھ کو نہیں بھولے اور ہم اس سانحے سے حاصل ہونے والا سبق کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے.

Scroll to Top