سیاست کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ہے: چوہدری محمد اشفاق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورو چیف) — سابق ضلعی ناظم اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشفاق نے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ہے۔ ایم این اے اور ایم پی اے کے عہدے حلفے کے عوام کی جانب سے دیے گئے اعزاز ہیں، اور وہ آئندہ بھی بھرپور سیاسی میدان میں کردار ادا کریں گے۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ حلقے کے عوام کے مسائل پر توجہ دی اور شہر کی ترقی، شاہراہوں کی تعمیر، یونیورسٹی سب کیمپس، انڈر پاس، بائی پاس، سپورٹس اسٹیڈیم، تعلیمی سکولوں و کالجوں کی اپ گریڈیشن اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل رہی ہیں۔

Scroll to Top