ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورو چیف)
اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ڈوگر نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کی اور مختلف اشیا ء کی بولی اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا مشاہدہ بھی کیا،اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ڈوگر نے مارکیٹ کمیٹی کے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے دوران مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے اور قیمتوں کے تعین میں کسی قسم کی بے ضابطگی کی گنجائش نہ چھوڑی جائے، انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے مثر نگرانی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا راستہ روکا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنا شامل ہے، اس مقصد کے لیے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور دیانت داری سے ادا کریں۔


