ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورو چیف)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری، سردار جاوید اقبال گجر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول محلہ گوبند پورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات صاحب کے وژن کے مطابق بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے اور ان کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری نے خود بھی بچوں کی رجسٹریشن کی اور سکول کے تمام سٹاف کے ہمراہ اس مہم میں حصہ لیا۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا، ان کی جسمانی صحت بہتر بنانا اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ بچے صحت مند اور توانا مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں۔انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کو بھی اس صحت مند سرگرمی میں شمولیت پر زور دیا۔



