وبہ ٹیک سنگھ شہر میں تجاوزات کی بھرمار، سڑکیں سکڑ گئیں، بازاروں میں ٹریفک جام معمول بن گیا
دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضے جما لیے، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا، متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹ)
ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں تجاوزات کی بھرمار نے شہری زندگی اجیرن بنا دی، بازاروں، اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں دکانوں کے باہر سامان کی نمائش، فٹ پاتھوں پر قبضوں اور سڑکوں کے کناروں پر ریڑھیوں کی بھرمار کے باعث آمدورفت کے مسائل سنگین صورت اختیار کرنے لگے۔ شہر کی متعدد مصروف شاہراہوں اور بازاروں میں پیدل چلنے والوں کے لیے راستے محدود ہونے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے شہریوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
